پاکستان میں حکومت کون بنائے گا؟
پاکستانی انتخابات میں صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی حامی جماعت مسلم لیگ ق کو شکست ہوئی ہے جب کہ مسلم لیگ ن جس کی حکومت کا تختہ الٹ کر پرویز مشرف اقتدار میں آئے تھے، پیپلز پارٹی کے بعد دوسری بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ نواز اور سندھ میں پی پی پی کو اکثریت ملی ہے۔ اسی طرح صوبہِ سرحد میں عوام کی اکثریت نے ایم ایم اے کو مسترد کر کے اے این پی کا انتخاب کیا ہے جبکہ کراچی میں ایم کیو ایم ہی کو ووٹ ملے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو مرکزی حکومت کے لیے بھاری اکثریت حاصل ہوچکی ہے۔ نواز، پی پی مخلوط حکومت پر اتفاق
اس پر آپ کا کیا ردعمل ہے؟ آگے کیا ہوگا؟ کیا اس سے صدر مشرف کے لیے مزید مشکلات کھڑی ہوجائیں گی؟ کیا ان انتخابات کے بعد آپ پرامید ہیں کہ پاکستان میں ایک مستحکم جمہوری عمل پروان چڑھے گا؟
Read more...